کراچی میں طوفانی بارش، شہر بھر میں آندھی اور موسلادھار بارش سے نظام زندگی متاثر

کراچی میں طوفانی بارش، شہر بھر میں آندھی اور موسلادھار بارش سے نظام زندگی متاثر


کراچی میں طوفانی بارش، شہر بھر میں آندھی اور موسلادھار بارش سے نظام زندگی متاثر

وزیر اعلیٰ سندھ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے

کراچی شہر میں اچانک موسم نے کروٹ لے لی، جہاں مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش نے شہری زندگی کو متاثر کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، سپر ہائی وے، گلستانِ جوہر، سرجانی، بلدیہ، لیاقت آباد، حسن اسکوائر، سائٹ ایریا، منگھوپیر اور نارتھ کراچی سمیت کئی علاقوں میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ صدر، شارع فیصل اور آئی آئی چندریگر روڈ پر بھی تیز بارش اور آندھی دیکھی گئی، جبکہ ڈیفنس اور کلفٹن کے علاقوں میں بھی بادل خوب برسے۔

صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

انہوں نے بلدیاتی اداروں، ڈی ایم سیز اور واٹر بورڈ کو فوری طور پر فیلڈ میں متحرک رہنے کا حکم دیا ہے تاکہ نکاسی آب کے مسائل سے نمٹا جا سکے۔

وزیراعلیٰ نے ٹریفک پولیس کو بھی بارش کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی ہدایات دی ہیں، جبکہ پی ڈی ایم اے کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطہ اور تعاون یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔

حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔



Source link

iran war rumors about toxic substances in the air of Karachi are baseless deputy director met dept | Express News
ایران کے سب سے بڑے گیس فیلڈ پر اسرائیلی حملے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Clean sweep for Mamdani-backed candidates in New York’s Democratic primary
Clean sweep for Mamdani-backed candidates in New York’s Democratic primary
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)