کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر فائرنگ، یو سی کے صدر جاں بحق، دو کارکن زخمی | Express News

کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر فائرنگ، یو سی کے صدر جاں بحق، دو کارکن زخمی | Express News



کراچی:

شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن نمبر 10 کے علاقے غوثیہ چوک کے قریب پیپلز پارٹی کے دفتر پر ہونے والی فائرنگ میں پارٹی کے مقامی رہنما اور یو سی 20 کے صدر فیصل عباسی جاں بحق جبکہ دو کارکن زخمی ہوگئے۔

پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 45 سالہ فیصل عباسی موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ زخمی ہونے والوں میں 29 سالہ فہد جمالی اور ایک اور شخص شامل ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں فہد جمالی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے جبکہ واقعہ بظاہر پرانی دشمنی اور ذاتی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ تاہم مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی علی احمد جان نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ پیپلز پارٹی کے دفتر پر کی گئی۔

ان کے مطابق مقتول فیصل عباسی یو سی 20 کے صدر تھے اور علاقے میں منشیات فروشوں اور لینڈ گریبرز کے خلاف کھل کر آواز اٹھاتے تھے۔

علی احمد جان نے کہا کہ فیصل عباسی کا قتل پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے ایک بڑا نقصان ہے اور ذمہ داروں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔





Source link

ہخامنشی سلطنت | Express News
کراچی، غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 38 افراد افغان کیمپ منتقل | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Venezuela: Three-year-old rescued and taken to hospital six days after quake
Venezuela: Three-year-old rescued and taken to hospital six days after quake
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)