پی ایس ایل 11، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

پی ایس ایل 11، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ


پی ایس ایل 11، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

میچ منسوخ ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا،

پی ایس ایل سیزن 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جانے والا اہم میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونے والی تیز بارش نے آؤٹ فیلڈ کو مکمل طور پر گیلا کر دیا، جس کے باعث گراؤنڈ کھیل کے قابل نہ رہا۔ بارش رکنے کے باوجود میدان میں پانی جمع رہا اور متعدد بار معائنے کے باوجود میچ شروع نہ ہو سکا۔

میچ کا ٹاس بھی بار بار تاخیر کا شکار رہا، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کٹ آف ٹائم رات 9 بج کر 45 منٹ مقرر کیا گیا تھا۔

رات 8 بجے سے اوورز میں کمی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا تھا تاکہ کسی صورت میچ ممکن بنایا جا سکے تاہم خراب آؤٹ فیلڈ کے باعث تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔

گراؤنڈ اسٹاف نے پانی خشک کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے مگر مسلسل نمی اور پانی کے باعث کھیل ممکن نہ رہا۔

میچ منسوخ ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا، جس سے پوائنٹس ٹیبل پر بھی اثر پڑنے کا امکان ہے۔



Source link

ژوب، بارش سے متاثرہ چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق، 6 زخمی | Express News
یورپ میں برڈ فلو کا پہلا انسانی کیس رپورٹ، اطالوی حکام نے الرٹ جاری کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)