پاک فضائیہ کا ایرانی صدر کی پاکستان آمد پر شاندار فضائی استقبال

پاک فضائیہ کا ایرانی صدر کی پاکستان آمد پر شاندار فضائی استقبال


پاک فضائیہ کا ایرانی صدر کی پاکستان آمد پر شاندار فضائی استقبال

فضائی فارمیشن لیڈر نے وزیراعظم پاکستان اور عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اسلام آباد: پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی پاکستان آمد پر شاندار فضائی استقبال کیا۔

ایرانی صدر کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی خصوصی اسکواڈ نے سلامی دی۔ جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16 طیاروں پر مشتمل چھ جہازوں کی فارمیشن نے فضائی استقبال کیا۔

فضائی فارمیشن لیڈر کی جانب سے وزیراعظم پاکستان اور عوام کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی عکاسی ہے۔ یہ دورہ دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ بھی ہے۔

جے ایف 17 اور ایف 16 طیارے پاکستان فضائیہ کی جدید صلاحیتوں کی علامت ہیں۔ یہ پاکستان کی جانب سے اعلیٰ شخصیات کے استقبال کی روایتی شاندار روایت کا تسلسل بھی ہے۔

یہ فضائی استقبال خطے میں امن، دوستی اور تعاون کے فروغ کا پیغام بھی ہے۔



Source link

برڈ فلو آسٹریلیا تک پہنچ گیا، ماہرین نے ممکنہ بڑے خطرے سے خبردار کردیا
ایرانی صدر کا پاکستان کا کامیاب دورہ مکمل، فیلڈ مارشل نے رخصت کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فضا علی نمرہ خان کی حمایت میں بول پڑیں؛ شوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا
فضا علی نمرہ خان کی حمایت میں بول پڑیں؛ شوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
Recent Comments
    My Cart
    Recently Viewed
    Categories
    Compare Products (0 Products)