مشرق وسطیٰ بحران یورپ پہنچ گیا، ناروے میں ڈیزل مہنگا، مزید اضافے کا خدشہ

مشرق وسطیٰ بحران یورپ پہنچ گیا، ناروے میں ڈیزل مہنگا، مزید اضافے کا خدشہ


مشرق وسطیٰ بحران یورپ پہنچ گیا، ناروے میں ڈیزل مہنگا، مزید اضافے کا خدشہ

مشرق وسطیٰ بحران کی وجہ سے ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں

ناروے میں آبنائے ہرمز کی بندش کی اثرات پہنچنا شروع ہو گئے ہیں اور ملک میں ڈیزل کی قیمتوں نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، جہاں فی لیٹر قیمت 30 کرونر تقریباً 3 ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

جبکہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ قیمتوں میں مزید اضافہ ابھی باقی ہے۔

ناروے کے نشریاتی ادارے کے مطابق فیول ایپ  کے جنرل منیجر سیور اورہیگن کا کہنا ہے کہ پہلی بار پمپ پر ڈیزل کی قیمت 30 کرونر فی لیٹر سے اوپر گئی ہے، جو ایک تاریخی ریکارڈ ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ مشرق وسطیٰ بحران کی وجہ سے ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں اور یہ 35 کرونر (تقریباً 3.61 ڈالر) فی لیٹر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب آئل اینالسٹ اولے ہوالبیے نے وضاحت کی کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فوری اثر ڈیزل جیسی مصنوعات پر نہیں پڑتا۔

ان کے مطابق تیل کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اتار چڑھاؤ غیر معمولی ہے، کیونکہ اس طرح کی بڑی تبدیلیاں عموماً سالانہ بنیادوں پر دیکھی جاتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی آئل مارکیٹ اس وقت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے اور قیمتوں میں استحکام آنے میں وقت لگ سکتا ہے۔

خاص طور پر آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل اور گیس کی ترسیل معمول پر آنے تک قیمتوں میں کمی کا امکان کم ہے۔



Source link

afghan migrants return torkham border open approval | Express News
RCB sold | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)