فرانسیسی صدر کا وزیراعظم کو فون، ایران امریکا میں ثالثی پر پاکستان کی تعریف | Express News

فرانسیسی صدر کا وزیراعظم کو فون، ایران امریکا میں ثالثی پر پاکستان کی تعریف | Express News



اسلام آباد:

وزیراعظم محمد شہباز شریف کو آج فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے فون کیا اور ایران امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششوں پر مبارک باد دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میکرون نے اسلام آباد میں ہونے والے امن مذاکرات کی کامیابی کے لیے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے صدر میکرون کی جانب سے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی حمایت پر شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جاری جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور زور دیا کہ تشدد اور خونریزی کا فوری خاتمہ ضروری ہے تاکہ پورے خطے میں امن بحال کیا جاسکے۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔





Source link

شہرقائد میں موسم گرم، درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ جاری
کراچی میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز کل سے ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)