بشریٰ انصاری کے سابق داماد سے متعلق حیران کن انکشافات، دھوکے باز قرار دے دیا | Express News

بشریٰ انصاری کے سابق داماد سے متعلق حیران کن انکشافات، دھوکے باز قرار دے دیا | Express News


معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے سابق داماد کے حوالے سے چونکا دینے والے انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ داماد نے میری بیٹی کے ساتھ دھوکہ کیا اور بعد میں اسے چھوڑ کر اپنی زندگی میں آگے بڑھ گیا۔

بشریٰ انصاری نے اپنے حالیہ وی لاگ میں اپنی بڑی بیٹی نریمان انصاری کی طلاق سے متعلق تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے سابق داماد نے نہ صرف بیٹی کو دھوکہ دیا بلکہ بچوں کو بھی چھوڑ دیا اور مبینہ طور پر اثاثے لیکر الگ ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ایسے تعلیم یافتہ لیکن بدکردار افراد موجود ہیں جو اپنی میٹھی باتوں اور مہذب انداز سے دوسروں کو متاثر کرتے ہیں مگر حقیقت میں ان کی سوچ انتہائی منفی ہوتی ہے۔ بشریٰ انصاری کے مطابق ایسے افراد مالی فائدے کے لیے رشتے قائم کرتے ہیں اور بعد میں بغیر کسی ٹھوس وجہ کے انہیں ختم کر دیتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں حیرت ہوتی ہے کہ ایسے افراد کو دوبارہ بھی پڑھی لکھی خواتین مل جاتی ہیں جو انتباہ کے باوجود ان کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کر لیتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے لوگ اپنے نرم لہجے اور بظاہر اچھے رویے کے ذریعے دوسروں کو متاثر کر کے شکار بناتے ہیں۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ وہ خدا کا شکر ادا کرتی ہیں کہ ان کی بیٹی اب محفوظ ہے اور اپنی زندگی میں خوش ہے، تاہم اس طرح کے واقعات معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔





Source link

وینزویلا میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3,342 تک پہنچ گئی | Express News
پنجاب: پلاسٹک شاپنگ بیگ کے عوض صارفین سے اضافی رقم وصول کرنے پر پابندی عائد | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

At least 10 killed in second Russian strikes on Kyiv in a week
At least 10 killed in second Russian strikes on Kyiv in a week
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)