India; Heavy rains in Mumbai, normal life disrupted | Express News

India; Heavy rains in Mumbai, normal life disrupted | Express News



بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں طوفانی بارش سے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گئی۔

 بھارتی میڈیاکے مطابق گزشتہ روز ممبئی میں موسلادھار بارش ہوئی، شہر کے مختلف حصوں میں 12 گھنٹوں کے دوران تقریبا200 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی، جس کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

شدید بارش کے سبب سیلابی صورتحال پیداہوگئی جبکہ بارش کی وجہ سے درختوں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا،کئی سڑکیں دھنس گئیں اور ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی۔

اس کے علاوہ مسلسل بارشوں کی وجہ سے تھانے، پالگھر اور نوی ممبئی کے ساتھ ساتھ پونے کے خطے میں بھی معمولاتِ زندگی درہم برہم ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پونے میں لینڈسلائیڈنگ کے واقعات رونما ہوئے، سیلابی صورتحال کی وجہ سے رابطہ سڑکیں متاثر ہوئیں ،جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیا۔

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی )کے مطابق، شہرکے مشرقی مضافات میں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے کے درمیان اوسطاً 186ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔



Source link

Karachi: Prestigious ceremony held in honor of athletes who achieved outstanding success at the global level. | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Chinese underground church figure Jin Mingri freed from prison
Chinese underground church figure Jin Mingri freed from prison
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)