اوٹاوا اور واشنگٹن ڈی سی میں یوم پاکستان کے حوالے سے پاکستانی ہائی کمیشن میں تقریبات کا انعقاد  | Express News

اوٹاوا اور واشنگٹن ڈی سی میں یوم پاکستان کے حوالے سے پاکستانی ہائی کمیشن میں تقریبات کا انعقاد | Express News



اسلام آباد:

دنیا بھر کی طرح یوم پاکستان کے موقع پر اوٹاوا اور واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتی مشنز کے زیر اہتمام پروقار تقاریب منعقد ہوئیں جہاں حب الوطنی کا جذبہ عروج پر رہا۔

اوٹاوا میں پاکستان ہائی کمیشن میں تقریب کا آغاز قومی پرچم کشائی سے ہوا جس کی قیادت محمد سلیم نے کی۔

اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی، طلبہ، سفارتی عملے اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

تقریب میں آصف علی زرداری، شہباز شریف اور اسحاق ڈار کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے جن میں بانیان پاکستان کے وژن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ہائی کمشنر محمد سلیم نے اپنے خطاب میں قرارداد لاہور کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترقی، امن اور عالمی روابط کے فروغ کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔

انہوں نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارت، تعلیم اور عوامی روابط میں بڑھتے تعاون کو بھی سراہا۔

دوسری جانب سفارت خانہ پاکستان واشنگٹن میں بھی یوم پاکستان کی 87ویں سالگرہ انتہائی جوش و خروش سے منائی گئی۔

تقریب میں امریکی محکمہ خارجہ کے حکام، میڈیا نمائندگان اور پاکستانی کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔

تقریب میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی جبکہ امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار جان مارک پومرشیم نے اپنے خطاب میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو مضبوط اور دیرپا قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے مسلسل تعاون کیا ہے اور مستقبل میں بھی یہ شراکت داری مزید مستحکم ہوگی۔

اپنے خطاب میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا کہ یوم پاکستان دراصل اس عہد کی تجدید ہے جو بانیان پاکستان نے 1940 میں کیا تھا۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں، علاقائی امن میں کردار اور امریکا کے ساتھ اقتصادی و سیاسی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کو دہرایا۔

تقریبات کے اختتام پر پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ واشنگٹن میں کیک کاٹ کر یوم پاکستان کی خوشیاں بھی منائی گئیں۔





Source link

ایران سے سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں، مثبت نتائج سامنے آ سکتے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ
عید تعطیلات کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شاندار تیزی، انڈیکس بلندیوں پر | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)