افغانستان میں میڈیا سپورٹ تنظیموں کے پرمٹ منسوخ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی شدید مذمت | Express News

افغانستان میں میڈیا سپورٹ تنظیموں کے پرمٹ منسوخ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی شدید مذمت | Express News


کابل: افغانستان میں طالبان حکومت نے میڈیا پر عائد پابندیوں کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرتے ہوئے میڈیا سپورٹ تنظیموں کے پرمٹ منسوخ کر دیے ہیں، جس پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سخت ردعمل دیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات آزادی اظہارِ رائے کو دبانے اور ذرائع ابلاغ پر مکمل کنٹرول قائم کرنے کی کوشش کا حصہ ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق طالبان حکومت کے تحت کام کرنے والی میڈیا سپورٹ تنظیمیں پہلے ہی دھمکیوں، سخت پابندیوں اور مالی مشکلات کا سامنا کر رہی تھیں، جبکہ پرمٹس کی منسوخی سے ان کے لیے کام کرنا مزید مشکل ہو گیا ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ طالبان کے یہ انتہا پسندانہ اقدامات میڈیا کو مؤثر اور منظم بنانے کے دعوؤں کے بالکل برعکس ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت کی آمرانہ سوچ اور غیر منصفانہ فیصلوں کے باعث آزاد صحافت شدید خطرے سے دوچار ہو چکی ہے اور صحافیوں کے لیے کام کرنا مزید غیر محفوظ ہو گیا ہے۔

ان کے مطابق طالبان شفافیت، جوابدہی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دبانے اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے میڈیا پر شکنجہ سخت کر رہے ہیں۔





Source link

پاکستان کے ہر شہری پر کتنا قرض ہے؟ قرضوں کے خطرناک حد تک بڑھنے کی رپورٹ جاری | Express News
حکومت پنجاب کی لاہور میں شیر کے حملے میں زخمی بچے کے خاندان کی فوری مدد | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گلگت بلتستان میں انتخابی میدان سج گیا، 24 حلقوں کے لیے پولنگ جاری
گلگت بلتستان میں انتخابی میدان سج گیا، 24 حلقوں کے لیے پولنگ جاری
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)