گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کا بڑا بیان سامنے آ گیا

گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کا بڑا بیان سامنے آ گیا

گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کا بڑا بیان سامنے آ گیا

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے واضح ہدایت جاری کی ہے کہ تمام پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 کی مصدقہ نقل فراہم کی جائے

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ پورے خطے میں انتخابات پُرامن ماحول میں منعقد ہوئے اور عوام نے بھرپور انداز میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی کے لیے 15 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے تھے تاکہ انتخابی عمل کو محفوظ اور پرامن بنایا جا سکے۔ ان کے مطابق انہوں نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور مجموعی انتخابی عمل کا قریب سے جائزہ لیا۔

راجہ شہباز خان نے کہا کہ وہ عوام کے مشکور ہیں جنہوں نے پُرامن ماحول میں بڑی تعداد میں ووٹ کاسٹ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک انتخابی عمل سے متعلق کسی قسم کی دھاندلی یا سنگین شکایت موصول نہیں ہوئی۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے واضح ہدایت جاری کی ہے کہ تمام پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 کی مصدقہ نقل فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پریزائیڈنگ افسران اس ہدایت پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔

الیکشن کمیشن جی بی نے تمام 45 حلقوں کے ریٹرننگ افسران کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر ان احکامات پر عمل کریں تاکہ انتخابی عمل میں شفافیت اور اعتماد برقرار رکھا جا سکے۔

Source link

کوئٹہ؛ تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خاتون ڈاکٹر کی حالت اب کیسی ہے؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گلگت بلتستان میں انتخابی میدان سج گیا، 24 حلقوں کے لیے پولنگ جاری
گلگت بلتستان میں انتخابی میدان سج گیا، 24 حلقوں کے لیے پولنگ جاری
گلگت بلتستان میں انتخابی میدان سج گیا، 24 حلقوں کے لیے پولنگ جاری
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)