کیا سخت سزائیں جرائم کی روک تھام کیلئے کافی ہیں؟ خاقان شاہنواز کا اہم سوال

کیا سخت سزائیں جرائم کی روک تھام کیلئے کافی ہیں؟ خاقان شاہنواز کا اہم سوال


کیا سخت سزائیں جرائم کی روک تھام کیلئے کافی ہیں؟ خاقان شاہنواز کا اہم سوال

اداکار نے حالیہ منتحا کیس اور بچوں کے ساتھ پیش آنے والے دیگر واقعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا

پاکستانی اداکار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر خاقان شاہنواز نے کہا ہے کہ یہ سوال اہم ہے کہ آیا سخت سزائیں واقعی ایسے جرائم کی مؤثر روک تھام کر پا رہی ہیں یا نہیں۔

خاقان شاہنواز نے حالیہ منتحا کیس اور بچوں کے ساتھ پیش آنے والے دیگر واقعات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز کیا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں مؤقف اختیار کیا کہ صرف سخت سزائیں ایسے جرائم کو روکنے کے لیے کافی نہیں ہیں اگرچہ بعض کیسز میں فوری کارروائی اور سخت سزا کے اعلانات کیے جاتے ہیں تاہم اس کے باوجود ایسے واقعات دوبارہ سامنے آتے رہتے ہیں جو نظام کی مؤثریت پر سوال اٹھاتے ہیں۔

خاقان شاہنواز نے کہا کہ ان مسائل کے حل کے لیے صرف سزا پر توجہ دینے کے بجائے ان کی بنیادی وجوہات کو سمجھنا اور ان پر کام کرنا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں جنسی آگاہی، بچوں کے تحفظ اور عوامی شعور جیسے موضوعات پر کھل کر بات نہیں کی جاتی حالانکہ یہی عوامل ایسے جرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوری ردعمل کو اکثر سراہا جاتا ہے لیکن دیرپا اور مؤثر اصلاحات کی جانب توجہ کم دی جاتی ہے۔ بچوں کے تحفظ کے لیے آگاہی مہمات، تعلیمی اداروں میں مناسب تربیت اور عمر کے مطابق تعلیم کو بھی پالیسی کا حصہ بنایا جانا چاہیے۔

اپنے پیغام کے اختتام پر خاقان شاہنواز نے مزید کہا کہ جب تک معاشرہ تعلیم، شعور اور اجتماعی ذمہ داری کو اپنانے کی جانب پیش رفت نہیں کرتا، اس وقت تک ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام مکمل طور پر ممکن نہیں ہو سکے گی۔





Source link

peshawar earth quake kp assembly panic | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

US conducts strikes on Iran after attack on cargo ship
US conducts strikes on Iran after attack on cargo ship
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)