peshawar earth quake kp assembly panic | Express News

peshawar earth quake kp assembly panic | Express News



پشاور میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھگدڑ مچ گئی جہاں بجٹ سیشن جاری ہے جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خیبرپختونخوا میں اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران زلزلہ آیا اور اراکین اسمبلی اپنی نشستوں سے اٹھ کھڑے ہوئے۔

ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا سمبلی نے اجلاس 5 منٹ کے لیے مؤخر کر دیا۔

زلزلہ پیما کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 178 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد او راولپنڈی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور لوگ دفاتر گھروں سے کلمہ طیبہ ورد کرتے باہر نکل آئے۔

مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد کے علاوہ، مانسہرہ، راولپنڈی، شانگلہ، سوات اور چکوال کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خیبرپختونخوا میں پشاور، باجوڑ، چارسدہ، دیرلوئر، صوابی، تخت بھائی، پبی کوہاٹ اور سوات کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے، زلزلے کے دوران کئی مقامات پر عمارتوں اور گھروں کی دیواریں ہلتی محسوس کی گئیں اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 



Source link

ایم-13 موٹروے؛ محفوظ، جدید اور آسان سفری سہولیات کی جانب ایک انقلابی قدم
کیا سخت سزائیں جرائم کی روک تھام کیلئے کافی ہیں؟ خاقان شاہنواز کا اہم سوال

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

US conducts strikes on Iran after attack on cargo ship
US conducts strikes on Iran after attack on cargo ship
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)