کراچی، غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 38 افراد افغان کیمپ منتقل | Express News

کراچی، غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 38 افراد افغان کیمپ منتقل | Express News



کراچی:

شہر قائد میں پولیس نے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 38 افغان باشندوں کو حراست میں لیکر افغان کیمپ منقتل کر دیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے مطابق پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم  20 افغان باشندوں کو حراست میں لیکر ضابطے کی کارروائی کے بعد انھیں افغان کیمپ منتقل کر دیا۔

دوسری جانب سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا پولیس کی جانب سے بھی غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا عمل جاری ہے اور اس حوالے سے ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اونگزیب خٹک نے بتایا کہ پولیس نے مختلف چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر غیر قانونی طور پر مقیم 15 افغان باشندوں کو حراست میں لیکر قانونی کارروائی کے بعد انھیں افغان کیمپ منتقل کر دیا۔

ملیر کینٹ پولیس نے بھی غیر قانونی طور پر مقیم 3 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا پولیس کے مطابق زیر حراست افغان باشندوں کو افغان کیمپ میں تعینات متعلقہ حکام مزید قانونی کارروائی کے تحت ان کی وطن واپسی کے عمل کو یقینی بنائیں گے۔





Source link

کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر فائرنگ، یو سی کے صدر جاں بحق، دو کارکن زخمی | Express News
پاکستان، افغانستان کشیدگی پر روس کا اہم بیان، دونوں ممالک سے فوری تحمل کی اپیل | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Venezuela: Three-year-old rescued and taken to hospital six days after quake
Venezuela: Three-year-old rescued and taken to hospital six days after quake
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)