کراچی، شہر میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی | Express News

کراچی، شہر میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی | Express News



کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے دو الگ واقعات پیش آئے جن میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

پہلا واقعہ طارق روڈ کُرتا گلی کے ایک فلیٹ میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

چھیپا ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 30 سالہ مجتبیٰ کے نام سے ہوئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ خودکشی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

دوسرا واقعہ قصبہ نیو میانوالی کالونی میں پیش آیا جہاں ایل پی جی کی دکان میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے دونوں واقعات کی تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ فائرنگ کے محرکات اور ملزمان کے بارے میں معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔





Source link

امریکا نے ایران کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کا متن جاری کردیا
امریکا اور ایران نے طے شدہ وقت سے پہلے معاہدے پر دستخط کردیے، تہران کی تصدیق

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

World Cup 2026: Every team at the World Cup ranked after one game
World Cup 2026: Every team at the World Cup ranked after one game
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)