ایف ٹی او نے 73 لاکھ روپے کے ٹیکس کیس میں آر ٹی او حیدرآباد کو بدانتظامی کا مرتکب قرار دے دیا

ایف ٹی او نے 73 لاکھ روپے کے ٹیکس کیس میں آر ٹی او حیدرآباد کو بدانتظامی کا مرتکب قرار دے دیا


ایف ٹی او نے 73 لاکھ روپے کے ٹیکس کیس میں آر ٹی او حیدرآباد کو بدانتظامی کا مرتکب قرار دے دیا

ٹیکس دہندہ کو مناسب سماعت کا موقع فراہم کرکے کیس کی دوبارہ کارروائی کی جائے، ایف بی آر کو ہدایت

اسلام آباد: وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) نے مٹیاری کی ایک رائس مل سے متعلق ودہولڈنگ ٹیکس کے 73 لاکھ روپے کے کیس میں ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) حیدرآباد کے حکام کو بدانتظامی  کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ہدایت کی ہے کہ ٹیکس دہندہ کو مناسب سماعت کا موقع فراہم کرکے کیس کی دوبارہ کارروائی کی جائے۔

وفاقی ٹیکس محتسب ظفر حجازی کے جاری کردہ فیصلے کے مطابق شکایت میسرز منگلانی رائس اینڈ دالی ملز نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 161(1) کے تحت جاری کیے گئے ایک حکم کے خلاف دائر کی تھی جس کے نتیجے میں ٹیکس سال 2019 کے لیے تقریباً 73 لاکھ روپے کا ٹیکس واجب الادا قرار دیا گیا تھا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ معاملہ تیسری مرتبہ ایف ٹی او کے سامنے آیا جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ٹیکس حکام سابقہ ہدایات پر عمل درآمد میں مسلسل ناکام رہے۔ اس سے قبل بھی ایف ٹی او نے کارروائی میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے محکمہ کو ہدایت دی تھی کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے اور ٹیکس دہندہ کو منصفانہ سماعت کا موقع دے کر کیس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔

سماعت کے دوران شکایت کنندہ نے مؤقف اختیار کیا کہ خریداری کا ایک بڑا حصہ کاشتکاروں سے براہ راست خریدی گئی دھان  پر مشتمل تھا جس پر متعلقہ قوانین کے تحت ودہولڈنگ ٹیکس لاگو نہیں ہوتا۔

مزید یہ بھی مؤقف اپنایا گیا کہ اسیسنگ افسر نے مختلف اخراجات پر ٹیکس عائد کرتے وقت نہ تو ادائیگیاں وصول کرنے والوں کی نشاندہی کی اور نہ ہی 7.75 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح لاگو کرنے کی کوئی معقول بنیاد فراہم کی۔

ایف ٹی او نے اپنے فیصلے میں نوٹ کیا کہ محکمانہ نمائندے پہلے ہی اسیسمنٹ میں موجود نقائص کا اعتراف کرچکے تھے تاہم اس کے باوجود اسیسنگ افسر نے بار بار تقریباً ایک جیسے احکامات جاری کیے۔

محتسب نے مزید قرار دیا کہ ریکارڈ پر ایسا کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا گیا جس سے یہ ثابت ہوسکے کہ تمام ادائیگیوں پر ٹیکس عائد کیا جانا چاہیے تھا یا تمام وصول کنندگان کو بغیر تصدیق نان فائلر قرار دیا جا سکتا تھا۔

وفاقی ٹیکس محتسب نے ٹیکس افسر کے اقدامات کو من مانا، غیر معقول اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے فیصلہ دیا کہ یہ معاملہ وفاقی ٹیکس محتسب آرڈیننس کے تحت بدانتظامی کی تعریف میں آتا ہے۔

ایف ٹی او نے کمشنر ان لینڈ ریونیو، ودہولڈنگ ٹیکس زون، آر ٹی او حیدرآباد کو ہدایت کی ہے کہ ٹیکس دہندہ کو مناسب سماعت کا موقع فراہم کرتے ہوئے متنازع حکم پر دوبارہ غور کیا جائے۔ مزید برآں اگر نئی کارروائی ضروری سمجھی جائے تو کیس کسی دوسرے افسر کے سپرد کیا جائے۔ ایف بی آر کو 45 روز کے اندر عمل درآمد رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

فیصلے میں ایف ٹی او کے رجسٹرار ہیڈکوارٹرز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ اس معاملے میں بدانتظامی کے بار بار سامنے آنے والے واقعات کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ مزید کارروائی کے لیے پیش کریں۔



Source link

سندھ کا مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش؛ کم از کم اجرت 43 ہزار اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

2026 FIFA World Cup: Argentina v Algeria – Lionel Messi scores hat-trick to equal
2026 FIFA World Cup: Argentina v Algeria – Lionel Messi scores hat-trick to equal
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)