امریکا نے ایران کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کا متن جاری کردیا

امریکا نے ایران کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کا متن جاری کردیا


امریکا نے ایران کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کا متن جاری کردیا

ایک سینئر امریکی عہدیدار نے دستاویز کے اہم نکات میڈیا کو پڑھ کر سنائے۔

واشنگٹن: امریکا نے ایران کے ساتھ حالیہ دنوں میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی تفصیلات عوام کے سامنے پیش کردیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی انتظامیہ نے بدھ کے روز ایران کے ساتھ ہونے والی مفاہمتی یادداشت کا سرکاری متن جاری کیا۔ ایک سینئر امریکی عہدیدار نے دستاویز کے اہم نکات میڈیا کو پڑھ کر سنائے اور معاہدے کے بنیادی خدوخال سے آگاہ کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 14 نکات پر مشتمل اس دستاویز میں آبنائے ہرمز کی بحالی، ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق شرائط اور بعض اقتصادی پابندیوں میں ممکنہ نرمی سمیت اہم امور شامل ہیں۔

’’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘‘ کے عنوان سے جاری کی گئی دستاویز ایسے وقت میں منظرعام پر آئی جب معاہدے کا متن خفیہ رکھنے پر مختلف حلقوں کی جانب سے سوالات اور اعتراضات سامنے آرہے تھے۔

امریکی حکام کے مطابق مفاہمتی یادداشت کا مرکزی مقصد آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی فوری بحالی، ایران کی جوہری سرگرمیوں پر واضح حدود کا تعین اور دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کے لیے ایک فریم ورک مہیا کرنا ہے۔

سینئر امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت ایران جوہری مواد اور متعلقہ سرگرمیوں کے حوالے سے مخصوص ذمہ داریاں قبول کرے گا جب کہ امریکا بھی تہران کے مثبت اقدامات کی صورت میں مرحلہ وار اقتصادی رعایتوں اور پابندیوں میں نرمی پر غور کرے گا۔

حکام کے مطابق اس فریم ورک کا مقصد ایران کو عالمی اقتصادی نظام کے ساتھ دوبارہ جوڑنے کے امکانات پیدا کرنا اور خطے میں کشیدگی کم کرنا ہے تاہم تمام مراعات ایران کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد اور طرزِ عمل میں مثبت تبدیلی سے مشروط ہوں گی۔

واضح رہے کہ مفاہمتی یادداشت پر باضابطہ دستخط جمعہ کو متوقع ہیں جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان حتمی معاہدے کی شرائط طے کرنے کے لیے 60 روزہ مذاکراتی عمل شروع ہوگا جس میں جوہری پروگرام، پابندیوں اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔



Source link

ایف ٹی او نے 73 لاکھ روپے کے ٹیکس کیس میں آر ٹی او حیدرآباد کو بدانتظامی کا مرتکب قرار دے دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

2026 FIFA World Cup: Argentina v Algeria – Lionel Messi scores hat-trick to equal
2026 FIFA World Cup: Argentina v Algeria – Lionel Messi scores hat-trick to equal
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)