وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، خطے میں قیامِ امن کے عزم کا اعادہ | Express News

وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، خطے میں قیامِ امن کے عزم کا اعادہ | Express News



اسلام آباد:

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے میں قیام امن کے  لیے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ شب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے میں امن و استحکام اور دوطرفہ تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے گفتگو کے دوران خطے اور اس سے باہر دیرپا امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

گفتگو کے دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امن کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا اور اس پر اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے ایران کے عملے کے ارکان اور ماہی گیروں کی محفوظ انداز میں وطن واپسی میں پاکستان کے تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔





Source link

FIFA World Cup: Senegal set new record by thrashing Iraq 5-0 | Express News
ایم-13 موٹروے؛ محفوظ، جدید اور آسان سفری سہولیات کی جانب ایک انقلابی قدم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

US conducts strikes on Iran after attack on cargo ship
US conducts strikes on Iran after attack on cargo ship
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)