تھائی لینڈ میں 17 سالہ لڑکی کو بےدردی سے قتل کرنے والا آسٹریلوی شہری گرفتار | Express News

تھائی لینڈ میں 17 سالہ لڑکی کو بےدردی سے قتل کرنے والا آسٹریلوی شہری گرفتار | Express News


تھائی لینڈ کی پولیس نے ایک 17 سالہ لڑکی کے مشتبہ قتل کے الزام میں ایک آسٹریلوی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان لڑکی کی لاش ریزورٹ سٹی پٹایا کے قریب ایک سوٹ کیس میں ملی تھی۔

پولیس اور مقامی میڈیا کے مطابق ملزم کی کی شناخت 46 سالہ سائمن کارمین کے نام سے ہوئی ہے جسے بنکاک کے سوورنابومی ہوائی اڈے پر اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ آسٹریلیا کے شہر پرتھ کے لیے پرواز میں سوار ہونے کی تیاری کر رہا تھا۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کیمروں نے لڑکی کو جمعرات کے اوائل میں مرد کے ساتھ ایک کنڈومینیم میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔ گھنٹوں بعد علیحدہ فوٹیج میں اسے ایک بڑے سیاہ سوٹ کیس کے ساتھ عمارت سے نکلتے ہوئے دکھایا گیا جسے اس نے ایک موٹر سائیکل کے پیچھے لاد دیا اور وہاں سے چلا گیا۔

بعدازاں لڑکی کی برہنہ لاش سوٹ کیس کے اندر سے ملی جبکہ سوٹ کیس کو اس کے ملنے کی جگہ سے کچھ فاصلے پر ایک ریلوے لائن کے قریب پھینک دیا گیا تھا۔





Source link

وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، خطے میں قیامِ امن کے عزم کا اعادہ | Express News
ایم-13 موٹروے؛ محفوظ، جدید اور آسان سفری سہولیات کی جانب ایک انقلابی قدم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

US conducts strikes on Iran after attack on cargo ship
US conducts strikes on Iran after attack on cargo ship
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)