ناسا نے چاند کی زمین پر اسٹیشن بنانے کا فیصلہ کر لیا

ناسا نے چاند کی زمین پر اسٹیشن بنانے کا فیصلہ کر لیا


ناسا نے چاند کی زمین پر اسٹیشن بنانے کا فیصلہ کر لیا

یہ تبدیلی آرٹیمس پروگرام کے تحت اربوں ڈالر کے معاہدوں کو بھی متاثر کرے گی

ناسا نے اپنے چاند مشن میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے قمری مدار میں اسپیس اسٹیشن بنانے کا منصوبہ منسوخ کر دیا ہے اور اس کی جگہ تقریباً 20 ارب ڈالر کی لاگت سے چاند کی سطح پر مستقل بیس تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ادارے کے سربراہ نے واشنگٹن میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران بتایا کہ آئندہ سات برسوں میں چاند پر ایسا انفراسٹرکچر تیار کیا جائے گا جو طویل المدتی انسانی موجودگی کو ممکن بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ شکل میں لونار گیٹ وے منصوبے کو روک کر اب توجہ چاند کی سطح پر پائیدار آپریشنز پر مرکوز کی جا رہی ہے۔

لُونر گیٹ وے کو پہلے ایک ایسے اسپیس اسٹیشن کے طور پر ڈیزائن کیا گیا تھا جو چاند کے گرد مدار میں رہتے ہوئے تحقیق اور خلا بازوں کی منتقلی کے لیے استعمال ہوتا، جہاں سے وہ قمری سطح پر اترتے۔

رپورٹ کے مطابق اس منصوبے میں شامل کمپنیوں نارتھروپ گروم مین اور میکسر ٹیکنالوجیز کے تیار کردہ حصوں کو اب چاند کی سطح پر بیس بنانے کیلئے استعمال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم یہ عمل تکنیکی طور پر پیچیدہ ہے۔

یہ تبدیلی آرٹیمس پروگرام کے تحت اربوں ڈالر کے معاہدوں کو بھی متاثر کرے گی، جبکہ امریکی خلائی ادارہ تیزی سے بدلتی عالمی دوڑ میں اپنی حکمت عملی کو نئے سرے سے ترتیب دے رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین بھی 2030 تک چاند پر انسان بھیجنے کے اپنے منصوبے پر تیزی سے پیش رفت کر رہا ہے، جس سے خلائی مقابلہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔



Source link

سپر کمپیوٹرز نے بڑے ستاروں کا 50 سال پرانا معمہ حل کردیا
راحت فتح علی خان کا ایک اور عالمی اعزاز، بیٹے سمیت برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ سے نوازا گیا | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)