صیہونی ریاست امریکا کی مدد سے گریٹر اسرائیل منصوبے کو آگے بڑھا رہی ہے؛ حزب اللہ  | Express News

صیہونی ریاست امریکا کی مدد سے گریٹر اسرائیل منصوبے کو آگے بڑھا رہی ہے؛ حزب اللہ | Express News


حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل خطے میں اپنے توسیع پسندانہ عزائم کو عملی جامہ پہنانا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے امریکا اس کی مدد کر رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے خصوصی پیغام میں حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا کہ وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت نام نہاد “گریٹر اسرائیل” منصوبے پر عملدرآمد کی کوشش کر رہی ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے، غزہ اور پڑوسی ممالک جیسے اردن، لبنان، شام اور مصر کے بعض حصوں کو گریٹر اسرائیل میں شامل کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔

نعیم قاسم نے شکوہ کیا کہ سفارتی کوششیں اب تک کوئی مؤثر نتائج نہیں دے سکیں۔ حزب اللہ کے جنگجو اس وقت خطے میں ناجائز قبضے کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ اسرائیل مسلسل لبنان پر حملے کر رہا ہے اور جنوبی علاقوں میں پیش قدمی کر رہا ہے جس کے لیے صیہونی ریاست کو امریکا کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

 





Source link

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
چاندی کے بسکٹس کو سیسے سے تبدیل کرنے کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

US Navy Secretary John Phelan leaving Trump administration
US Navy Secretary John Phelan leaving Trump administration
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)