سپارکو نے ماحولیاتی نگرانی کے لیے نیا جدید نظام قائم کر دیا

سپارکو نے ماحولیاتی نگرانی کے لیے نیا جدید نظام قائم کر دیا


سپارکو نے ماحولیاتی نگرانی کے لیے نیا جدید نظام قائم کر دیا

نئے پلیٹ فارم کے ذریعے فضائی آلودگی، گرین ہاؤس گیسز اور جنگلات کی مسلسل نگرانی ممکن ہو سکے گی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے جدید جیو اے آئی کلائمیٹ آبزرویٹری پلیٹ فارم متعارف کرا دیا ہے۔

یہ اقدام اسپیس فار کلائمیٹ انیشی ایٹو کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد سیٹلائٹ ڈیٹا اور جیو اسپیشل اینالٹکس کے ذریعے مؤثر پالیسی سازی میں مدد فراہم کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے نئے پلیٹ فارم کے ذریعے فضائی آلودگی، گرین ہاؤس گیسز اور جنگلات کی مسلسل نگرانی ممکن ہو سکے گی، جبکہ گلیشیئرز، دریاؤں، ساحلی علاقوں اور زمین کے استعمال (لینڈ یوز) پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی۔

مزید برآں اس جدید نظام کے ذریعے سیلاب، خشک سالی، شدید گرمی کی لہروں (ہیٹ ویوز) اور سمندری سطح میں اضافے جیسے خطرات کی پیشگی معلومات حاصل کی جا سکیں گی، جس سے بروقت اقدامات اور بہتر منصوبہ بندی میں مدد ملے گی۔



Source link

پی ایس ایل 11 کا شیڈول جاری، تمام میچز صرف لاہور اور کراچی میں ہوں گے
کراچی، جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)