جنگ بندی کا اثر: عالمی منڈی میں تیل 100 ڈالر سے نیچے

جنگ بندی کا اثر: عالمی منڈی میں تیل 100 ڈالر سے نیچے


جنگ بندی کا اثر: عالمی منڈی میں تیل 100 ڈالر سے نیچے

تیل کی قیمتوں میں کمی پاکستان کی معیشت کے لیے مثبت ثابت ہوسکتی ہے

جنگ بندی کی خبر کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی ہیں۔

امریکی خام تیل کی قیمت 16 ڈالر 67 سینٹس کمی کے بعد 96 ڈالر 28 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ کر رہی ہے جب کہ برطانوی خام تیل 14 ڈالر 67 سینٹس کی کمی کے بعد 94 ڈالر 60 سینٹس فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح ماربن کروڈ کی قیمت میں بھی 22 ڈالر 48 سینٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت تقریباً 96 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں نیچرل گیس کی قیمت بھی کم ہو کر 2 ڈالر 74 سینٹس تک آ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق تیل اور گیس کی قیمتوں میں یہ کمی پاکستان کی معیشت کے لیے مثبت ثابت ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے جس کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کے لیے جنگ بندی پر اتفاق سامنے آیا ہے تاہم اس پیش رفت کو عالمی سطح پر اہم قرار دیا جا رہا ہے جس کے اثرات بین الاقوامی منڈیوں پر بھی نمایاں طور پر ظاہر ہوئے ہیں۔



Source link

ایران میں جنگ بندی پر عوام کا پاکستانی پرچم اٹھا کر جشن | Express News
ایران کو بڑی شکست دیکر صدر ٹرمپ نے تاریخ رقم کردی؛ امریکی وزیر جنگ | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)