تنہائی کا شکار طالبان رجیم  کو بڑا دھچکا، جرمنی کا افغان نمائندہ تسلیم کرنے سے انکار | Express News

تنہائی کا شکار طالبان رجیم  کو بڑا دھچکا، جرمنی کا افغان نمائندہ تسلیم کرنے سے انکار | Express News


سفارتی تنہائی کا شکار طالبان رجیم  کو بڑا دھچکا لگ گیا۔  جرمنی نے افغان نمائندے کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

طالبان رجیم کی غیر جمہوری، آمرانہ اور پرتشدد پالیسیوں کے باعث افغانستان کو عالمی سطح پرتنہائی کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ طالبان رجیم کی پالیسیاں افغانستان میں داخلی بحران کوجنم دینے کے ساتھ عالمی سطح پر ملک کی ساکھ بھی متاثرکررہی ہیں۔

افغان میڈیا کابل ناؤ اورافغانستان انٹرنیشنل کے مطابق جرمنی  نے برلن میں طالبان کے مقرر کردہ افغان سفارتی نمائندے کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ جرمنی طالبان کی حکومت کو افغانستان کی سرکاری حکومت کے طور پر تسلیم نہیں کرتا ۔

مقامی افغان میڈیا کے مطابق  جرمن وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ افغان سفارتخانے میں کسی بھی قانونی تبدیلی یا نئی تقرری کو قبول نہیں کرے گی ۔  ترجمان کے مطابق برلن اب بھی افغانستان کی سابق حکومت کی طرف سے مقررناظم الامور ہی سے  سرکاری رابطہ رکھے ہوئے ہے۔

ترجمان جرمن وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سفارتی اصولوں کےمطابق کسی نمائندےکی قبولیت کے لیے میزبان ملک کی منظوری لازمی ہے، جوافغان سفارتخانے کےمعاملےمیں نہیں ہوئی ۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ جرمنی کی جانب سےافغان سفارتی نمائندےکوتسلیم کرنے سےانکارمحض انتظامی قدم نہیں بلکہ طالبان رجیم کیخلاف بڑھتےعالمی عدم اعتمادکی واضح علامت ہے۔

ماہرین کے مطابق افغانستان کا مستقبل عالمی تنہائی اور اقتصادی مفلوجی کے دائرے میں گھرا ہوا ہے اور طالبان رجیم کی شدت پسندی اس بحران کو مزید بڑھا رہی ہے۔

 





Source link

ایران نہ مانا تو تاریخ کا سب سے بڑا حملہ ہو گا، ترجمان وائٹ ہاؤس
سی سی ڈی پنجاب میں ایک ہزار نئی بھرتیوں کا فیصلہ، 491 ملین روپے کے فنڈز منظور | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)