بلوچستان: دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

بلوچستان: دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا


بلوچستان: دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

کوئٹہ: بلوچستان میں دہشت گردی کے تازہ واقعات میں ملوث دہشت گردوں کو ہلاک کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ آج بڑے پیمانے پر ادا کردی گئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

نماز جنازہ میں کور کمانڈر بلوچستان، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور آئی جی پولیس بلوچستان سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، جنہوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک کی سلامتی کے لئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا آج ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مستعدی اور کامیابی سے ان حملوں کو ناکام بنایا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو توڑ نہیں سکتیں بلکہ قوم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

انہوں نے کہا دہشت گرد عناصر ریاست کی طاقت اور عوام کے عزم کے سامنے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔



Source link

کانگو میں کالٹن دھات کی کان بیٹھ گئی، 200 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ
مودی کی گراوٹ کی انتہا، ایپسٹین فائلز میں نریندر مودی کا نام بھی آگیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گلگت بلتستان میں انتخابی میدان سج گیا، 24 حلقوں کے لیے پولنگ جاری
گلگت بلتستان میں انتخابی میدان سج گیا، 24 حلقوں کے لیے پولنگ جاری
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)