برطانوی خرگوش نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

برطانوی خرگوش نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا


برطانوی خرگوش نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

ہربی نامی اس خرگوش کو سرے کے رہائشی رچرڈ اور میلیسا ڈنہم  نے اس وقت گود لیا تھا جب وہ صرف 8 ہفتوں کا تھا

برطانوی خرگوش کو 15 سال کی عمر میں باضابطہ طور پر دنیا کا سب سے عمررسیدہ خرگوش قرار دے دیا گیا۔

ہربی نامی اس خرگوش کو سرے کے رہائشی رچرڈ اور میلیسا ڈنہم  نے اس وقت گود لیا تھا جب وہ صرف 8 ہفتوں کا تھا تاکہ وہ ان کی مادہ خرگوش فلوپسی کا ساتھی بن سکے تب سے یہ شیر کی طرح گھنے بالوں والا خوبصورت خرگوش انہیں کے پاس ہے۔

ہر بی کی عمر کی تصدیق 10 نومبر 2025 کو کی گئی تھی تاہم اب گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اسے 15 سال اور 82 دن کی عمر میں باضابطہ طور پر دنیا کا سب سے بوڑھا خرگوش قرار دے دیا ہے۔

میلیسا ڈنہم نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا فلوپسی اسے بہت پسند کرتی تھی اور دونوں جلد ہی ایک دوسرے سے مانوس ہو گئے تھے اور 10 سال تک ایک دوسرے کے ساتھ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: خرگوش بھی انگور کا شوقین نکلا،ویڈیو دیکھیں

انہوں نے کہا کہ ہربی جس نے اپنی متوقع عمر سے دگنی عمر پائی ہے ایک بڑی دلچسپ شخصیت کا مالک ہے۔

ہربی ہمیشہ بہت مضبوط ارادے والا اور بھرپور کردار کا حامل رہا ہے جب وہ جوان تھا تو اس کی پسندیدہ سرگرمیوں میں سے ایک یہ تھی کہ رچرڈ اسے دوڑاتے اور وہ جان بوجھ کر بھاگتا پھر رک کر انتظار کرتا کہ اسے دوبارہ پکڑا جائے جیسے یہ کوئی کھیل ہو جسے وہ خود کنٹرول کر رہا ہو۔

ڈنہم کے مطابق ہربی کی موجودہ مشغولیات میں اپنےمالک کے ساتھ صوفے پر لپٹ کر بیٹھنا اور باغ میں دھوپ سے لطف اندوز ہونا شامل ہے۔



Source link

مراد علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس، سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ | Express News
عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں کے پی اسمبلی کے اجلاس پر کتنی لاگت آئیگی؟ | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (2 Products)