امریکی و ایرانی اعلیٰ وفود مذاکرات کیلیے آج پاکستان پہنچیں گے | Express News

امریکی و ایرانی اعلیٰ وفود مذاکرات کیلیے آج پاکستان پہنچیں گے | Express News



اسلام آباد:

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان پاکستان اہم سفارتی کردار ادا کرنے جا رہا ہے جہاں جے ڈی وینس اور ایرانی قیادت پر مشتمل وفود آج اسلام آباد پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آج رات کے وقت اسلام آباد پہنچیں گے۔

ان کے ہمراہ اہم امریکی شخصیات اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی ہوں گے جو ایران کے ساتھ متوقع مذاکرات میں حصہ لیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ امریکی ٹیم کی معاونت کے لیے 23 رکنی عملہ پہلے ہی وفاقی دارالحکومت پہنچ چکا ہے جس میں سکیورٹی اور سفارتی امور کے ماہرین شامل ہیں۔

دوسری جانب ایران کی نمائندگی کے لیے محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی آج رات اسلام آباد پہنچیں گے جہاں دونوں ممالک کے درمیان اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

قبل ازیں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے بتایا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کے لیے خصوصی وفد پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو ہفتے کی صبح باضابطہ مذاکرات کا آغاز کرے گا۔

ادھر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی پاکستانی وزیراعظم کو اعتماد میں لیتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ایران کا اعلیٰ سطحی وفد مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچ رہا ہے.





Source link

سیز فائر کی خلاف ورزیاں امن عمل کو متاثر کر رہی ہیں، وزیراعظم کا اظہار تشویش
پی ایس ایل 11؛ پشاور نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد حیدر آباد کو شکست دے دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)