YouTube Shorts Feature | Express News

YouTube Shorts Feature | Express News



یوٹیوب نے شارٹس میں تصاویر پر مبنی پوسٹس کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرا دیے ہیں، جن کے ذریعے کریئیٹرز اب ویڈیو کے بجائے تصاویر کی مدد سے بھی اپنے ناظرین تک مؤثر انداز میں پہنچ سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق صارفین اب شارٹس میں زیادہ سے زیادہ 10 تصاویر پر مشتمل کیروسل پوسٹس اپ لوڈ کر سکیں گے، جنہیں سوائپ کرکے دیکھا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ ہر تصویر پر ٹیکسٹ شامل کرنے اور 15 سیکنڈ تک کا بیک گراؤنڈ میوزک بھی لگایا جا سکے گا۔

میوزک کے لیے صارفین یوٹیوب کے لائسنس یافتہ میوزک کیٹلاگ، یوٹیوب آڈیو لائبریری اور جہاں دستیاب ہو وہاں ڈریم ٹریک کا استعمال بھی کر سکیں گے۔

یوٹیوب کا کہنا ہے کہ ان نئے فیچرز کا مقصد کریئیٹرز کو شارٹس فیڈ میں زیادہ مؤثر انداز میں وژوئل اسٹوریز شیئر کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے جبکہ موسیقاروں کے لیے بھی ان کی موسیقی کو مزید لوگوں تک پہنچانے اور دریافت کیے جانے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

یہ اپ ڈیٹ یوٹیوب شارٹس کو انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کے مزید قریب لے آتی ہے، جہاں تصاویر پر مبنی کیروسل اور فوٹو پوسٹس پہلے ہی کافی مقبول ہیں۔ انسٹاگرام کافی عرصے سے میوزک کے ساتھ کیروسل پوسٹس کی سہولت فراہم کر رہا ہے جبکہ ٹک ٹاک بھی فوٹو پوسٹس کو مختصر ویڈیوز کے متبادل فارمیٹ کے طور پر پیش کر چکا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ نیا فیچر خاص طور پر ان کریئیٹرز اور آرٹسٹس کے لیے مفید ثابت ہوگا جو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بیک وقت مواد شیئر کرتے ہیں کیونکہ اب انہیں اپنے پروموشنل مواد کے لیے ایک اور مانوس فارمیٹ دستیاب ہوگا۔



Source link

معروف عالمِ دین ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران اچانک دل کا دورہ، تشویشناک حالت میں ملتان منتقل | Express News
supreme court iman mazari hadi chatta sentence suspension application fixed for hearing | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Bomb blast at central Damascus cafe kills nine, state media say
Bomb blast at central Damascus cafe kills nine, state media say
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)