امریکی شہر موناکو میں ایک پارسل بم دھماکے کی تحقیقات میں ایک مشتبہ ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے جس نے موناکو میں ایک یوکرین ارب پتی کو نشانہ بنایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی پراسیکیوٹر کے دفتر نے بتایا کہ ملزم کیخلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا گیا ہے جو آج سے انٹرپول کے ریڈ نوٹس سے بھی منسلک ہوگا۔
فرانس کے روزنامہ لی فیگارو اور بی ایف ایم ٹی وی نے کہا کہ مشتبہ ملزم جسے سی سی ٹی وی میں ٹوپی پہنے دیکھا گیا تھا، ممکنہ طور پر ایک عورت ہے جس نے مرد بن کر یوکرینی شہری کے گھر تک رسائی حاصل کی۔
یوکرینی وادیم ایرمولائیف، اُن کا 13 سالہ بیٹا اور ایک اور ساتھی پارسل بم دھماکے میں زخمی ہوئے تھے۔
پراسیکیوٹر نے موناکو کی پولیس فورسز اور مؤثر بین الاقوامی مجر تعاون اورعدالتی حکام کی تعریف کی جنہوں نے خاص طور پر مختصر وقت میں ملزم کی شناخت کو ممکن بنایا۔
انہوں نے کہا کہ اقدام قتل اور کئی دیگر الزامات کی عدالتی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور اسے تین تفتیشی ججوں کے سپرد کر دیا گیا ہے۔











