Will Train Fares Be Reduced? Railways Minister Issues Important Statement | Express News

Will Train Fares Be Reduced? Railways Minister Issues Important Statement | Express News



پیٹرول اور ڈیزل کی واضح کمی کے بعد ملک میں جہاں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے تاہم تاحال اس حوالے سے کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی۔

ریلوے لوکو شیڈ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر حنیف عباسی نے اس حوالے سے واضح کیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر مسافر اور فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرایوں میں کمی فی الحال ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فریٹ سروس میں 32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، حالانکہ ایران اور اسرائیل کی کشیدگی کے باعث فریٹ سرگرمیاں متاثر رہیں۔

حنیف عباسی نے بتایا کہ 6 جولائی تک ریلوے اپنا ریونیو ہدف مکمل کر لے گی اور ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 100 ارب روپے سے زائد ریونیو حاصل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، جبکہ ریلوے کی 178 سالہ تاریخ میں پہلی بار 115 ارب روپے کے ریونیو ہدف کو حاصل کر لیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے واضح کیا کہ ریلوے میں کارکردگی کی بنیاد پر فیصلے کیے جائیں گے اور ناقص کارکردگی دکھانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔



Source link

ٹرمپ نے دنیا اپنے کندھوں پر اٹھا لی؛ تصویر وائرل
اسلام آباد میں پریزن وین سے 14 قیدی فرار; چار دوبارہ پکڑے گئے 10 کی تلاش جاری | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Venezuela earthquake: Two boys pulled from rubble among 33 people rescued
Venezuela earthquake: Two boys pulled from rubble among 33 people rescued
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)