we want dialogue decision should not weakness opposition leader | Express News

we want dialogue decision should not weakness opposition leader | Express News



سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ مذاکرات کا فیصلہ کرنے کو کمزوری نہ سمجھا جائے جبکہ سیاسی بحران دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ عوام کے اوپر اتنا بوجھ ڈالا جا رہا ہے کہ ملک نہیں چل پا رہا، مذاکرات کا مقصد ملک کو ٹریک پر لانا ہے، پاکستان میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی قیدی سارے کے سارے بے گناہ ہیں، ان کو رہا کرنا چاہیے، کیا پاکستان میں آپ اختلاف رائے نہیں رکھ سکتے۔

راجا ناصر عباس نے کہا کہ ہمارے ہاں قرآن، دین، انیبا اور اولیا مقدس ہیں، لیڈران نہیں ہیں، یہاں تو آدمی بات بھی نہیں کر سکتا، اگر اس ملک کو چلانا ہے تو ضروری ہے کہ بات چیت ہو، یہ حکومت کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپوزیشن چیمبر کے چمبر میں آجائیں، کیا ملک کو بحران سے نکالنا وزیراعظم کی ذمہ داری نہیں ہے؟ ہم ملک کے لیے مذاکرات چاہتے ہیں مگر عزت کے ساتھ ہونے چاہئیں۔

 



Source link

بھارت میں جج کے متنازع ریمارکس پر نوجوانوں نے کاکروچ جنتا پارٹی بنا ڈالی
عدالت کا بڑا فیصلہ، ایئر فرانس اور ایئر بس 228 قیمتی جانوں کے مجرم قرار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Anthony Head: Tributes to Buffy and Ted Lasso star who dies aged 72
Anthony Head: Tributes to Buffy and Ted Lasso star who dies aged 72
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)