t20 world cup 2026 2nd semi final indian bating against england | Express News

t20 world cup 2026 2nd semi final indian bating against england | Express News


ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف دھواں دار بیٹنگ جاری ہے اور اوپنر سیمسن نے نصف سنچری بنالی ہے۔

وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور بھارتی اوپنرز سنجو سیمسن نے جارحانہ انداز اپنایا۔

انگلینڈ کے ول جیکس دوسرے اوور میں نوجوان بیٹر ابھیشک شرما کو فل سالٹ کے ہاتھوں کیچ کروایا، ابھیشک شرما نے 7 گیندوں پر 9 رنز بنائے تھے۔

سنجو سیمسن نے ایشان کشان کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے لیے 97 رنز بنائے اور اسکور 10 ویں اوور میں 117 رنز تک پہنچایا تاہم کشان اس موقع پر 39 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

بھارت؛ سوریا کمار یادیو(کپتان)، سنجو سیمسن، ابھیشک شرما، ایشان کشان، شیوم دوبے، تلک ورما، ہارڈک پانڈیا، آکشر پٹیل، ارشدیپ سنگھ، وارن چکرورتھی، جسپریت بمرا

انگلینڈ: ہیری بروک (کپتان)، فل سالٹ، جوز بٹلر، جیکب بیتھل، ٹام بینٹن، سیم کیوران، ول جیکس، لیام ڈاؤسن، جیمی اوورٹن، جوفرا آرچر





Source link

فن ایلن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تیز ترین سنچری کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
خلیجی ملک پر میزائلوں کی یلغار، بحرین نے ایران کے حملے ناکام بنا دیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Clean sweep for Mamdani-backed candidates in New York’s Democratic primary
Clean sweep for Mamdani-backed candidates in New York’s Democratic primary
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)