supreme judicial council meeting complaints against judges disposed off | Express News

supreme judicial council meeting complaints against judges disposed off | Express News



چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس  ہوا، جس میں 10 شکایات نمٹا دی گئیں۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے جاری اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کونسل نے ججوں کے ضابطہ اخلاق میں بعض ترامیم کرنے کا فیصلہ کیا، کونسل نے کونسل کے طریقہ کار اور ضابطہ کار کو ریگولیٹ کرنے والے مسودہ قواعد پر بھی غور کیا، کونسل نے اس معاملے کو مزید غور و غوض کے لیے ملتوی کر دیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ ادارہ جاتی احتساب اور شفافیت کے ایک نمایاں مظاہرے کے طور پر کونسل نے اپنے ہی کچھ ارکان کے خلاف شکایات کا جائزہ لیا، تشکیل نو کے بعد کونسل کے اجلاس میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس عامر فاروق، جسٹس علی باقر نجفی نے متبادل ارکان کے طور پر شرکت کی۔

ججوں کے خلاف دائر شکایات کے حوالے سے بتایا گیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے 10 شکایات نمٹا دیں۔

بعدازاں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا بھی اجلاس ہوا، جس میں ججوں کی تقرری کے لیے انٹرویو کے طریقہ کار بارے رولز بنانے کا جائزہ لیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ اجلاس میں ہائی کورٹ ججوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے رولز بنانے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ججوں کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن رولز 2024 کے رولز میں ترمیم کا جائزہ لیا گیا اور  اجلاس میں ہائی کورٹس میں آئینی بنچوں کے لیے ججوں کی نامزدگی کے طریقہ کے بارے میں غور کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں زیر غور لائے گئے تمام نکات کو جوڈیشل کمیشن کے اگلے اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن کے اگلے ہفتے کے اجلاس میں ہائیکورٹس کے جوڈیشل کمیشن اراکین بھی شریک ہوں گے۔



Source link

افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں،اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ میں اہم انکشافات
موبائل کا ڈیٹا اور بیلنس خاموشی سے ختم کرنے والی خفیہ سبسکرپشنز چیک کرنے کا آسان طریقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)