دار چینی کے حیران کن طبی فوائد سامنے آگئے

دار چینی کے حیران کن طبی فوائد سامنے آگئے


دار چینی ایک معروف مصالحہ ہے جو نہ صرف کھانوں کا ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ متعدد طبی فوائد بھی رکھتا ہے۔

ماہرین کے مطابق دار چینی کا مناسب استعمال مختلف بیماریوں سے تحفظ اور مجموعی صحت بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے تاہم ضرورت سے زیادہ استعمال بعض مسائل بھی پیدا کرسکتا ہے۔

دار چینی کو روایتی طور پر نزلہ، زکام، کھانسی اور گلے کی خراش کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔ سرد موسم میں یہ جسم کو گرم رکھنے اور موسمی بیماریوں کے اثرات کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دار چینی خون میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد دیتی ہے جس کی وجہ سے اسے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند قرار دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں موجود قدرتی اجزا جسم میں نقصان دہ جراثیم کی افزائش کو بھی محدود کرسکتے ہیں۔

تحقیقی مطالعات سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دار چینی میں ایسے مرکبات موجود ہوتے ہیں جو جسم میں غیر معمولی خلیات کی نشوونما کو سست کرنے میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس پر مختلف بیماریوں، خصوصاً سرطان کے حوالے سے بھی تحقیق جاری ہے۔

دار چینی دماغی صحت کے لیے بھی مفید سمجھی جاتی ہے۔ اس میں موجود قدرتی اجزا یادداشت کو بہتر بنانے اور عمر بڑھنے کے ساتھ پیدا ہونے والے بعض دماغی مسائل کے خطرات کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

یہ مصالحہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو جسم کو نقصان پہنچانے والے مضر اجزا کے خلاف کام کرتے ہیں۔

اسی وجہ سے اسے دل کی صحت، مضبوط ہڈیوں اور بہتر نظامِ ہاضمہ کے لیے بھی مفید قرار دیا جاتا ہے۔ بدہضمی اور پیٹ میں گیس کی شکایت رکھنے والے افراد بھی محدود مقدار میں اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق روزانہ تھوڑی مقدار میں دار چینی کا استعمال کافی ہوتا ہے جب کہ زیادہ مقدار معدے کی جلن، تیزابیت، جلدی حساسیت اور جسمانی درجہ حرارت میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔

حاملہ خواتین کو دار چینی کے زیادہ استعمال سے گریز کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیونکہ بعض صورتوں میں یہ رحم کے سکڑاؤ کا باعث بن سکتی ہے۔ اسی طرح بعض افراد میں اس کے استعمال سے الرجی کی علامات بھی ظاہر ہوسکتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دار چینی فائدہ مند ضرور ہے لیکن بہترین نتائج کے لیے اسے متوازن غذا اور صحت مند طرزِ زندگی کے ساتھ مناسب مقدار میں استعمال کرنا چاہیے۔



Source link

سری لنکا میں ڈینگی کے مریضوں میں خطرناک اضافہ، 44 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)