karachi air port fake marraige certificate woman arrested | Express News

karachi air port fake marraige certificate woman arrested | Express News



وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نےکراچی ائیرپورٹ پر جعلی شادی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا کر خاتون کو آف گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر تعینات امیگریشن عملےکی جانب سے عمان جانے والی خاتون مسافر کو امیگریشن کلیئرنس کےدوران مشکوک دستاویزات کی بنا پر روکا۔

انہوں نے بتایا کہ رشتے دار ویزا پر سفر کرنے والی خاتون سے شادی سے متعلق دستاویزات طلب کی گئیں، دوران انٹرویو تضادات سامنے آئے، خاتون کی جانب سے محمد ریحان کےساتھ قانونی شادی نہ ہونےکا اعتراف کیا گیا اور میریج سرٹیفکیٹ جعلی نکلا۔

ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ خاتون نےابتدائی تفیش کے دوران انکشاف کیا کہ ایجنٹ کے ذریعے جعلی رشتہ دار جوائننگ ویزہ کے عمان کے دستاویزات تیار کروائے، شادی کا جعلی سرٹیفکیٹ بنوایا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عمان آئی ڈی اور دیگر مشتبہ دستاویزات تحویل میں لے لیے گئے جبکہ آف لوڈ خاتون مسافر کو موبائل فون سمتی تمام ریکارڈ کے ہمراہ مزید جانچ کےلیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔



Source link

پاکستان میں 500 میگاواٹ فلوٹنگ سولر منصوبہ، قابلِ تجدید توانائی کی جانب تاریخی قدم
فلسطین میں مردہ قرار دیا گیا نوجوان ڈیڑھ سال بعد زندہ مل گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عاصم اظہر نے مائیکل جیکسن کا انداز اپنا لیا، مداح جھوم اٹھے
عاصم اظہر نے مائیکل جیکسن کا انداز اپنا لیا، مداح جھوم اٹھے
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)