Control over the Strait of Hormuz is as powerful as an atomic bomb, says advisor to Iranian Supreme Leader | Express News

Control over the Strait of Hormuz is as powerful as an atomic bomb, says advisor to Iranian Supreme Leader | Express News



ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کو ایٹم بم جیسی طاقت قرار دیا اور کہا کہ ایران کبھی بھی اس اہم اسٹریٹجک برتری سے دستبردار نہیں ہوگا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق محمد مخبر نے کہا کہ ایران نے طویل عرصے تک آبنائے ہرمز میں اپنی جغرافیائی اہمیت اور برتری کو نظر انداز کیے رکھا، تاہم اب تہران اس حیثیت کو اپنی بڑی طاقت سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین بحری راستوں میں شامل ہے اور اس مقام پر کنٹرول ایسا اثر و رسوخ فراہم کرتا ہے جو عالمی معیشت کو متاثر کر سکتا ہے۔ محمد مخبر کے مطابق آبنائے ہرمز ایک ایسا موقع ہے جو ایٹم بم جتنا قیمتی ہے کیونکہ ایک فیصلے سے عالمی معیشت پر اثر ڈالا جا سکتا ہے۔

مشیرِ سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ ایران حالیہ جنگ سے حاصل ہونے والے فوائد سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور آبنائے ہرمز کے نظام میں تبدیلی لانے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران یہ تبدیلی چاہے بین الاقوامی قوانین کے تحت کرے یا یکطرفہ طور پر، اپنی اسٹریٹجک پوزیشن برقرار رکھے گا۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز خلیجی خطے کا نہایت اہم بحری راستہ ہے جہاں سے دنیا کی بڑی مقدار میں تیل اور گیس کی ترسیل ہوتی ہے، اسی وجہ سے اس خطے میں کشیدگی عالمی معیشت پر فوری اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

 



Source link

فلسطین میں مردہ قرار دیا گیا نوجوان ڈیڑھ سال بعد زندہ مل گیا
عوام پر پیٹرول بم گرگیا؛ فی لیٹر پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عاصم اظہر نے مائیکل جیکسن کا انداز اپنا لیا، مداح جھوم اٹھے
عاصم اظہر نے مائیکل جیکسن کا انداز اپنا لیا، مداح جھوم اٹھے
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)