کراچی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج جلسے میں تبدیل، بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت | Express News

کراچی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج جلسے میں تبدیل، بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت | Express News



کراچی:

شہر کے علاقے ملیر میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کا صبر جواب دے گیا مختلف علاقوں کے مکینوں نے ماڈل کالونی میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملیر ماڈل کالونی، کھوکھراپار، جعفر طیار سوسائٹی، ملیر سٹی اور گرد و نواح میں کئی کئی گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے جس نے معمولات زندگی کو شدید متاثر کر دیا ہے۔

شرکاء نے الزام عائد کیا کہ خاص طور پر کھوکھراپار کے علاقے میں 10 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس کے باعث گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

شدید گرمی میں بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔

احتجاجی مظاہرے میں شریک افراد نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا فوری خاتمہ کیا جائے اور لوڈشیڈنگ کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائے تاکہ عوام کو مزید پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر مسئلہ حل نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔





Source link

Bangladesh tour; Pakistan team leaves for Dhaka from Karachi | Express News
مصنوعی ذہانت نے گیمنگ کی دنیا میں پروفیشنل گیمرز کو دھول چٹادی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عاصم اظہر نے مائیکل جیکسن کا انداز اپنا لیا، مداح جھوم اٹھے
عاصم اظہر نے مائیکل جیکسن کا انداز اپنا لیا، مداح جھوم اٹھے
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)