پنجاب: سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار | Express News

پنجاب: سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار | Express News


کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب (سی ٹی ڈی) نے صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے 214 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 21 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں خفیہ معلومات کی بنیاد پر لاہور، شیخوپورہ، گجرانوالہ، خانیوال، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، گجرات، پاکپتن اور بہاولپور سمیت مختلف شہروں میں کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ لاہور سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے ایک مبینہ خطرناک دہشت گرد پیر شمس کو بارودی مواد سمیت گرفتار کیا گیا جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے عبداللطیف نامی ملزم کو بھی دھماکہ خیز مواد کے ساتھ حراست میں لیا گیا، جسے بلوچ لبریشن آرمی سے منسلک قرار دیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک آئی ای ڈی بم، 17 ڈیٹونیٹرز، 39 فٹ حفاظتی فیوز وائر، ممنوعہ اسٹیکرز، کتابیں اور نقدی برآمد کی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد مختلف مقامات پر دہشت گردی کی کارروائیاں کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

مزید برآں، رواں ہفتے کے دوران سی ٹی ڈی نے 5040 کومبنگ آپریشنز بھی کیے جن میں 18 ہزار 932 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 587 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔





Source link

US approves military sales of more than $8.6bn to Middle East allies | Express News
Iffat Omar Opens Up About Her Financial Struggles & Looks | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عاصم اظہر نے مائیکل جیکسن کا انداز اپنا لیا، مداح جھوم اٹھے
عاصم اظہر نے مائیکل جیکسن کا انداز اپنا لیا، مداح جھوم اٹھے
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)