’’آج رات گولیاں چلیں گی‘‘ ترجمان وائٹ ہاؤس کا فائرنگ واقعے سے قبل دیا گیا انٹرویو کلپ وائرل | Express News

’’آج رات گولیاں چلیں گی‘‘ ترجمان وائٹ ہاؤس کا فائرنگ واقعے سے قبل دیا گیا انٹرویو کلپ وائرل | Express News

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے وائٹ ہاؤس کورسپانڈنٹس ڈنر سے پہلے کہا تھا کہ آج رات گولیاں چلیں گی۔

کیرولین لیوٹ نے امریکی نشریاتی ادارے ’فاکس نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ آج مقابلے کے لیے تیار ہیں اور ان کی تقریر روایتی ڈونلڈ ٹرمپ اسٹائل میں ہوگی، وہ مزاحیہ اور تفریح سے بھرپور ہوگی اور آج رات ہال میں کچھ گولیاں چلیں گی اس لیے ہر کسی کو یہ دیکھنا چاہیے۔

اگرچہ کیرولین لیویٹ کا اشارہ صدر ٹرمپ کی مخالفین پر تنقید اور دھواں دار تقریر کی طرف تھا لیکن تقریب کے دوران ہونے والے اصل حملے نے ان کے ان الفاظ کو ایک عجیب رنگ دے دیا۔

کیرولین کے الفاظ کو مختلف انداز میں دیکھا جا رہا ہے اور انکے انٹرویو کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔

واضح رہے کہ اتوار کو کورسپانڈنس ڈنر کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت اہم شخصیات کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا تھا۔

امریکی سیکرٹ سروس نے حملہ آور کو زندہ گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے پستول سمیت دیگر ہتھیار برآمد ہوئے۔

Source link

Four Football World Cup Final Tickets Reach Crores of Rupees | Express News
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)