“ایران جنگ ختم کریں”، کیلیفورنیا کے گورنر کا ٹرمپ کو سخت پیغام | Express News

“ایران جنگ ختم کریں”، کیلیفورنیا کے گورنر کا ٹرمپ کو سخت پیغام | Express News


امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے امریکی صدر ٹرمپ سے ایران کے خلاف جاری جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں گیون نیوسم نے کہا کہ یہ جنگ ’بے مقصد‘ ہے اور اس کے اثرات براہِ راست امریکی عوام پر پڑ رہے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔

گورنر نیوسم کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں حکومت کو جنگی اخراجات کے بجائے اندرونی مسائل، خاص طور پر مہنگائی اور معیشت پر توجہ دینی چاہیے۔

دوسری جانب امریکی سینیٹر ٹیمی بالڈون نے بھی صدر کے جنگی اختیارات کو محدود کرنے کے لیے قرارداد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس جنگ سے امریکی عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا بلکہ مہنگائی میں اضافہ اور خاندانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق امریکا میں ایران جنگ کے حوالے سے اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں اور مختلف سیاسی رہنما حکومت کی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کر رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو یہ معاملہ امریکا کی داخلی سیاست میں مزید کشیدگی کا سبب بن سکتا ہے۔





Source link

President Trump explains reason for firing US Navy Secretary | Express News
راولپنڈیز ٹیم کے وفد کا ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز کا دورہ | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trump tells BBC that King’s visit could repair relations with UK
Trump tells BBC that King’s visit could repair relations with UK
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)