اسحاق ڈار کے سعودی، مصری اور ترک وزرائے خارجہ سے اہم رابطے | Express News

اسحاق ڈار کے سعودی، مصری اور ترک وزرائے خارجہ سے اہم رابطے | Express News



اسلام آباد:

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے مشرقِ وسطیٰ اور خطے کی بدلتی صورتحال کے تناظر میں اہم سفارتی رابطوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق محمد اسحاق ڈار اور سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان ہونے والی گفتگو میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے سفارتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا اور مکالمے و سفارتکاری کے فروغ پر زور دیا۔

علاوہ ازیں محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید برآں ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان سے بھی اہم رابطہ ہوا جس میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان خطے کی تازہ صورتحال پر مشاورت کی گئی۔





Source link

ٹرمپ کی ایران پر بڑے حملے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی
کراچی، شہر بھر میں پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، 5 زخمیوں سمیت 6 ڈاکو گرفتار، ایک فرار | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)