Two miners die after being filled with poisonous gas in a coal mine in Balochistan | Express News

Two miners die after being filled with poisonous gas in a coal mine in Balochistan | Express News



بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دو نوجوان کان کن جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کوئلہ کانوں میں ایک بار پھر موت کا کنواں ثابت ہوئی۔ ضلع دکی کے چمالنگ علاقے میں واقع ایک مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث دو نوجوان کانکن دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔

یہ المناک واقعہ نہ صرف دو خاندانوں کو سوگوار کر گیا بلکہ صوبے بھر میں کانکنوں کی حفاظت کے حوالے سے ایک بار پھر سنگین سوالات اٹھا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں کان کنوں کی شناخت گل ولد جمعہ خان اور نانائی ولد عبدالرحیم کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کا تعلق اقوام علیزئی برادری سے تھا اور وہ افغانستان کے شہری تھے۔ جو روزی روٹی کی تلاش میں پاکستان آئے یہ دونوں مزدور چمالنگ کے اندھیرے کانوں میں محنت کر کے اپنے گھروں کا پیٹ پال رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت کان میں کام جاری تھا کہ اچانک زہریلی گیس (میتھین گیس) بھر گئی۔ گیس کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دونوں کانکن چند لمحوں میں ہی بے ہوش ہو گئے اور موقع پر ہی ان کی روحیں پرواز کر گئیں، دیگر ساتھی کانکنوں نے شور مچایا اور فوری طور پر ریسکیو کرنے کی کوشش کی، مگر افسوس کہ تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔

ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو کان سے باہر نکالا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی مکمل کی اور لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔

ورثاء نے لاشوں کو تدفین کے لیے اپنے آبائی علاقے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



Source link

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
بنگلادیش میں مسافر بس دریائے پدما میں جاگری، 24 افراد جاں بحق

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)