پی ایس ایل 11 کا شیڈول جاری، تمام میچز صرف لاہور اور کراچی میں ہوں گے

پی ایس ایل 11 کا شیڈول جاری، تمام میچز صرف لاہور اور کراچی میں ہوں گے


پی ایس ایل 11 کا شیڈول جاری، تمام میچز صرف لاہور اور کراچی میں ہوں گے

ایونٹ کا افتتاحی میچ حیدرآباد کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ایونٹ 26 مارچ سے شروع ہو کر 3 مئی تک جاری رہے گا۔

حکومتی کفایت شعاری پالیسی کے تحت اس بار ایونٹ کے وینیوز کو 6 سے کم کر کے صرف دو شہروں لاہور اور کراچی تک محدود کر دیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ کے دوران 39 دنوں میں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے، جن میں دونوں شہر 22،22 میچز کی میزبانی کریں گے۔

ایونٹ کا افتتاحی میچ حیدرآباد کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ کوالیفائر کراچی میں ہوگا۔ ایلیمنیٹر 1، ایلیمنیٹر 2 اور فائنل لاہور میں منعقد کیے جائیں گے۔

پی سی بی کے مطابق اس سال افتتاحی تقریب “واچ فرام ہوم” ماڈل کے تحت منعقد ہوگی، جبکہ براڈکاسٹ اور پروڈکشن میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شائقین کو بہتر ویونگ ایکسپیرینس فراہم کیا جائے گا۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلے وسائل کے مؤثر استعمال اور بڑے ہجوم سے بچاؤ کے لیے کیے گئے ہیں، تاہم اس کے باوجود پی ایس ایل 11 قومی ترجیحات کے مطابق اعلیٰ معیار کی کرکٹ کی فراہمی جاری رکھے گی۔



Source link

امیر طبقے کے زیر استعمال مہنگی گاڑیوں کے فیول پر 300 روپے فی لیٹر لیوی مقرر
سپارکو نے ماحولیاتی نگرانی کے لیے نیا جدید نظام قائم کر دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)