ایپل میوزک جلد پاکستان میں باضابطہ طور پر دستیاب ہوگا

ایپل میوزک جلد پاکستان میں باضابطہ طور پر دستیاب ہوگا


ایپل میوزک جلد پاکستان میں باضابطہ طور پر دستیاب ہوگا

ایپل میوزک میں پاکستان کے لیے مخصوص ماہانہ رکنیت کے منصوبے ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

معروف ٹیکنالوجی کمپنی کی موسیقی سننے کی سروس ایپل میوزک جلد پاکستان میں باضابطہ طور پر دستیاب ہونے جارہی ہے۔ اس کے بعد پاکستانی صارفین مقامی رکنیت کے منصوبوں کے تحت اس سروس سے استفادہ حاصل کرسکیں گے اور ادائیگی بھی آسانی سے کرسکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق ایپل میوزک میں پاکستان کے لیے مخصوص ماہانہ رکنیت کے منصوبے ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں جس سے اس بات کے واضح اشارے مل رہے ہیں کہ سروس کا باقاعدہ آغاز قریب ہے۔

اس سے قبل یہ سہولت مخصوص موبائل نظام پر دستیاب تھی تاہم اب دوسرے نظام کے صارفین بھی مقامی منصوبوں کے ذریعے اس سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔

صارفین کے لیے دو ماہانہ رکنیت کے منصوبے متعارف کرائے گئے ہیں۔ انفرادی رکنیت کی ماہانہ فیس 379 روپے جب کہ خاندانی رکنیت کی فیس 649 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دونوں منصوبوں کے ساتھ ایک ماہ تک مفت استعمال کی سہولت بھی دی جائے گی جس کے بعد رکنیت ہر ماہ خودکار طور پر تجدید ہوتی رہے گی۔

رپورٹس کے مطابق پاکستانی صارفین کی جانب سے اس سروس کی کامیاب ادائیگی بھی سامنے آچکی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رکنیت کا نظام فعال ہوچکا ہے اور صارفین اس سے عملی طور پر فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی کی موبائل ادائیگی کی سہولت بھی جلد پاکستان میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ ابتدائی طور پر مقامی ادائیگی کارڈ کے ذریعے کامیاب ادائیگی کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ آئندہ مزید بینکوں کے کارڈ بھی اس نظام کا حصہ بن سکتے ہیں۔

اگرچہ کمپنی نے پاکستان میں ایپل میوزک کے آغاز سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا تاہم مقامی رکنیت کے منصوبوں اور کامیاب ادائیگیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سہولت پاکستانی صارفین کے لیے جلد مکمل طور پر دستیاب ہوگی۔



Source link

کراچی، سرجانی ٹاؤن میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد | Express News
میر رضا نے کس سے کتنا قرض لے رکھا تھا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فضا علی نمرہ خان کی حمایت میں بول پڑیں؛ شوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا
فضا علی نمرہ خان کی حمایت میں بول پڑیں؛ شوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
Recent Comments
    My Cart
    Recently Viewed
    Categories
    Compare Products (0 Products)