میر رضا نے کس سے کتنا قرض لے رکھا تھا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

میر رضا نے کس سے کتنا قرض لے رکھا تھا؟ تفصیلات سامنے آگئیں


میر رضا نے کس سے کتنا قرض لے رکھا تھا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

مجموعی طور پر 10 افراد سے پانچ کروڑ روپے سے زائد کے مبینہ قرضوں کا ریکارڈ مرتب کرلیا گیا ہے۔

کراچی: میر رضا قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں تفتیشی حکام نے پانچ کروڑ روپے سے زائد کے مبینہ قرضوں کی تفصیلات مرتب کرتے ہوئے 10 افراد کی فہرست تیار کر لی ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل افراد سے میر رضا نے مختلف اوقات میں قرض لیا تھا۔ ان افراد اور قرضوں کی تفصیلات بھی مرتب کرلی گئی ہیں جنہیں تحقیقات کا حصہ بنایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میر رضا نے مبینہ طور پر عابد سے ایک کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد، مونی نامی شخص سے 5  لاکھ روپے، دانش سے 10 لاکھ روپے اور فرقان سے ساڑھے 7 لاکھ روپے قرض لے رکھا تھا۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ اسد سے 26 لاکھ روپے جب کہ آصف سے 21 لاکھ روپے سے زائد رقم لی گئی تھی۔ اسی طرح احمد عثمان کے 30  لاکھ روپے، احسن نامی شخص کے 48 لاکھ روپے، مجتبیٰ کے 60 لاکھ روپے اور حسن کے 75 لاکھ روپے واجب الادا تھے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مجموعی طور پر 10 افراد سے پانچ کروڑ روپے سے زائد کے مبینہ قرضوں کا ریکارڈ مرتب کرلیا گیا ہے اور ان تمام افراد سے تحقیقات کے سلسلے میں پوچھ گچھ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



Source link

ایپل میوزک جلد پاکستان میں باضابطہ طور پر دستیاب ہوگا
پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی اور ڈیزل مہنگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فضا علی نمرہ خان کی حمایت میں بول پڑیں؛ شوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا
فضا علی نمرہ خان کی حمایت میں بول پڑیں؛ شوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
Recent Comments
    My Cart
    Recently Viewed
    Categories
    Compare Products (0 Products)