واٹر پمپ کے قریب گارڈ کی فائرنگ سے ویسٹ مینجمنٹ ملازم زخمی | Express News

واٹر پمپ کے قریب گارڈ کی فائرنگ سے ویسٹ مینجمنٹ ملازم زخمی | Express News


واٹرپمپ چورنگی یوکے اسکوائرکے قریب سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ کا ملازم بازو پرگولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق یوسف پلازہ تھانےکے علاقے شارع پاکستان واٹر پمپ چورنگی یوکے اسکوائرکے قریب سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے  نوجوان ہاتھ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا .

زخمی نوجوان کی شناخت22 سالہ جاوید ولد خمیسہ کے نام سے کی گئی. ایس ایچ او یوسف پلازہ کے مطابق سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ کا ملازم ہے.

زخمی نوجوان صبح یوکے اسکوائرکے قریب صفائی کر رہا تھا کہ یوکے اسکوائرمارکیٹ کے سیکیورٹی گارڈ نے سڑک پر واردات ہوتی دیکھ کر ڈاکوؤں پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ کا ملازم بازو پر گولی لگنے زخمی ہو گیا.

انھوں نے بتایا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ محمد عمران ولد عبدالمالک کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا جہاں سیکیورٹی گارڈ کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے.





Source link

Punjab CM’s ‘Apni Chhat Apna Ghar’ Program Reaches Another Historic Milestone | Express News
Dananeer Mubeen decision not to stay alone after getting a flat tire Interesting reason given | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Venezuela: Three-year-old rescued and taken to hospital six days after quake
Venezuela: Three-year-old rescued and taken to hospital six days after quake
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)