ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس روایتی راستوں سے ہوئے اختتام پذیر ہو گئے

ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس روایتی راستوں سے ہوئے اختتام پذیر ہو گئے


ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس روایتی راستوں سے ہوئے اختتام پذیر ہو گئے

نو محرم الحرام کےجلوس کےلیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے

نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں ملک بھر میں 9 ویں محرم الحرام کے جلوس آج عقیدت و احترام سے نکالے گئے۔

اسلام آباد،لاہور اورکراچی سمیت تمام شہروں میں سیکیورٹی کےسخت ترین انتظامات کیے گئے تھے،کئی مقامات پر جلوسوں کی کیمروں سے نگرانی کی گئی۔

کراچی میں 9 محرم الحرم کا مرکزی جلوس پاک حیدری اسکاؤٹس کی قیادت میں نشتر پارک سے برآمدا ہوا۔

 جلوس سے قبل صبح 10 بجے نشتر پارک میں خطیب پاکستان علامہ شہنشاہ حسین نقوی مرکزی مجلس عزا سے خطاب کیا جبکہ ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضا کے سامنے عزاداروں نے نماز ظہرین ادا کی۔

جلوس روایتی راستوں سےہوتا ہوا کھارادر میں حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا۔

ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہےکہ نو محرم الحرام کےجلوس کےلیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے جلوس کی سیکیورٹی کےلیے 5 ہزار سے زائد افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔

جلوس کے راستے کے اطراف میں ٹریفک کی روانی بحال رکھنے لیے ٹریفک پولیس کی بھی اضافی نفری تعینات تھی جبکہ رینجرز کے جوان بھی جلوس کی سیکیورٹی لیے اپنے فرائص انجام دیے۔

جلوس کی گزرگاہوں سے متصل گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینر لگا کر جبکہ جلوس کی گزرگاہ میں آنے والی تمام مارکیٹیں اور دیگر دکانوں کو بھی سیل کردیا گیا تھا۔

جلوس کے راستے میں بلند عمارتوں پر دوربین اور جدید اسلحہ سے لیس تربیت یافتہ اہلکار تعینات رہے جلوس کے راستے کو بم ڈسپوزل کا عملے چیکنگ کے بعد جلوس انتظامیہ کے سپرد کیا گیا۔

،لاہور میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس آج پانڈو اسٹریٹ سے برآمد ہوا،جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا خیمہ سادات امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہو گیا جبکہ ملتان میں مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ ممتاز آباد سے برآمد ہوا، جلوس کے راستوں کی سی سی ٹی وی کی مدد سے مانیٹرنگ کی گئی۔

اسلام آباد میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ جی سکس اثنا عشریٰ سے برآمد ہوا،جلوس کے راستوں کو مکمل بند کر دیا گیا تھا۔



Source link

یہاں درندے بستے ہیں | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)