Federal Minister Hints at Reduction in Petroleum Prices, High-Level Committee Formed | Express News

Federal Minister Hints at Reduction in Petroleum Prices, High-Level Committee Formed | Express News



ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر دستخط کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں نیچے آنے سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر بیان دیتے ہوئے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کی سفارتی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں، ایران اور امریکا جنگ بندی معاہدے پر دستخط کے قریب ہیں۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت دی ہے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو فوری منتقل کیا جائے، لہٰذا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا شفاف ہفتہ وار فارمولا مرتب کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ شفاف فارمولے کی بدولت عوام قیمتوں میں تبدیلی کی وجوہات کو سمجھ سکیں گے، نیا فارمولا تمام اسٹیک ہولڈرز سے مکمل مشاورت کے ساتھ بنایا جائے گا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ علاقائی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں تیل کی سپلائی چین بلا تعطل برقرار رکھی گئی، حکومت توانائی سلامتی کے فریم ورک کا ازسرِنو جائزہ لے رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ریاستی مفادات کے تحفظ اور توانائی سلامتی کے لیے متعدد نئے اقدامات پر کام جاری ہے، بحران کے دوران تعاون پر تمام شراکت داروں اور عوام کے شکر گزار ہیں۔



Source link

کراچی، شہر میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی | Express News
امریکا اور ایران نے طے شدہ وقت سے پہلے معاہدے پر دستخط کردیے، تہران کی تصدیق

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

World Cup 2026: Every team at the World Cup ranked after one game
World Cup 2026: Every team at the World Cup ranked after one game
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)