وزیر خزانہ کا 10 جون کو بجٹ پیش کرنے کا عندیہ

وزیر خزانہ کا 10 جون کو بجٹ پیش کرنے کا عندیہ


وزیر خزانہ کا 10 جون کو بجٹ پیش کرنے کا عندیہ

دوسری جانب ذرائع بتاتے ہیں کہ پیپلزپارٹی اور حكومت كے درمیان بجٹ پر اختلافات برقرار ہیں۔

اسلام آباد: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے 10 جون کو بجٹ پیش کرنے کا عندیہ دے دیا۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آج كی ملاقات بہت مثبت رہی ہے، اس ہفتے كے آخر میں دوبارہ ملاقاتیں ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف اور اتحادی سمیت اسٹیک ہولڈرز كو ساتھ لے كر چلنا ہے، 10جون كو بامقصد بجٹ پیش كریں گے۔

محمد اورنگزیب مزید کہتے ہیں کہ پوری كوشش ہے كہ كوئی نیا ٹیكس نہ لگایا جائے، انفورسمنٹ اور ٹیكس نیٹ وسیع كركے ٹیكس وصولی میں بہتری لائی جائے۔

دوسری جانب ذرائع بتاتے ہیں کہ پیپلزپارٹی اور حكومت كے درمیان بجٹ پر اختلافات برقرار ہیں اور مذاكرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسكی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور حكومت كے درمیان معاملہ سینئر قیادت كی سطح پر زیر بحث آئے گا جس کے لیے سینئر قیادت كے درمیان اگلے ایک دو روز میں ملاقات ہوگی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اسحاق ڈار پیپلزپارٹی كے چیئرمین اور شریک چیئرمین سے ملاقات كریں گے جب کہ حكومت نے 10 جون كو بجٹ اجلاس طلب كرنے كا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی ذرائع کہتے ہیں کہ مذاكرات كا نتیجہ جو بھی ہو بجٹ 10جون كو پیش ہوگا۔



Source link

FIFA World Cup 2026: Iranian football team issued visas to Mexico | Express News
بلوچستان، صوبے بھر میں کاروباری مراکز کے نئے اوقات کار مقرر، نوٹیفکیشن جاری | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گلگت بلتستان میں انتخابی میدان سج گیا، 24 حلقوں کے لیے پولنگ جاری
گلگت بلتستان میں انتخابی میدان سج گیا، 24 حلقوں کے لیے پولنگ جاری
گلگت بلتستان میں انتخابی میدان سج گیا، 24 حلقوں کے لیے پولنگ جاری
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)