FIFA World Cup 2026: Iranian football team issued visas to Mexico | Express News

FIFA World Cup 2026: Iranian football team issued visas to Mexico | Express News



ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کو فیفا ورلڈ کپ 2026 سے قبل میکسیکو کے ویزے جاری کر دیے گئےجس کے بعد ٹیم کی تیاریوں میں حائل ایک اہم انتظامی رکاوٹ دور ہو گئی۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو کے سفارت خانے نے ترکیے کے دارالحکومت انقرہ میں موجود ایرانی کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کو ویزے جاری کیے۔ ایرانی اسکواڈ اس وقت ترکیے میں تربیتی کیمپ میں مصروف ہے۔

رپورٹس کے مطابق میکسیکو ورلڈ کپ کے دوران ایرانی ٹیم کا بیس کیمپ ہوگا جبکہ ایران کے گروپ مرحلے کے تینوں میچز امریکا میں کھیلے جائیں گے۔

ایرانی ٹیم 6 جون کو ترکیے سے میکسیکو روانہ ہوگی تاکہ عالمی ایونٹ کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر سکے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ سے قبل ویزوں کا معاملہ ایران کے لیے ایک اہم مسئلہ بن گیا تھا، تاہم ویزوں کے اجرا کے بعد اس حوالے سے غیر یقینی صورتحال ختم ہو گئی۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا انعقاد 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر کیا جائے گا۔

 



Source link

پیٹرولیم ڈیلرز کی حکومت کو 48 گھنٹے کی مہلت، کمیشن میں اضافہ نہ ہوا تو ملک گیر فیصلہ ہو گا
وزیر خزانہ کا 10 جون کو بجٹ پیش کرنے کا عندیہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

2026 FIFA World Cup: Argentina v Algeria – Lionel Messi scores hat-trick to equal
2026 FIFA World Cup: Argentina v Algeria – Lionel Messi scores hat-trick to equal
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)